این آئی اے کا خالصتانی رہنما کی گرفتاری میں مدد دینے پر 10لاکھ روپے انعام کا اعلان

نئی دہلی23مئی(کے ایم ایس) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے انے آج(منگل کو)خالصتانی رہنما کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 10 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
این آئی اے نے خالصتانی رہنما کشمیر سنگھ گلوڑی عرف بلبیر سنگھ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور ان کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کے لیے 10لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔بھارتی حکام نے بلبیر سنگھ کے خلاف بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام لگاکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔این آئی اے کے مطابق کشمیر سنگھ گلوڑی عرف بلبیر سنگھ جو کہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کا رہائشی ہے، اس کیس کے سلسلے میں مطلوب ہے جو گزشتہ سال 20اگست کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج کیا گیا تھا ۔ یہ مقدمہ خالصتان لبریشن فرنٹ، ببر خالصہ انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن سے متعلق ہے جس میں ان تنظیموں پر بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے ا طلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھنے کا اعلان کیاہے۔ ممتاز خالصتانی رہنما اور وارث پنجاب دی کے سربراہ امرت پال سنگھ کو 23اپریل کو بھارتی پنجاب میں گرفتاری کے بعد نودیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈبرو گڑھ میں نظربند کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: