4بے گناہ کشمیری کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار،کو ٹ بھلوال جیل منتقل

arrestسرینگر26 مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 4بے گناہ کشمیریوں کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیاہے۔
قابض انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ میں جاوید حسین یتو،نثار خلیق گنائی ، عابد پرویز حجام اور نثار احمد وانی نامی کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا ہے ۔ قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کئے گئے کشمیری بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: