سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کی مذمت

mirwaiz arrestسرینگر26 مئی (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی گزشتہ 4سال سے گھر میں مسلسل نظر بندی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس کیخلاف سخت احتجاج کیا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق 5اگست 2019سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے دفعہ 370 اور 35اے منسوخ کر کے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کو آج مسلسل 19 6ویں جمعتہ المبارک کوبھی گھر میں نظر بند رکھ کر نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد نہیں جانے دیا گیا جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیری عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے کے سرکردہ دینی رہنما کو آخر کس جرم کی پاداش میں مسلسل نظر بند رکھ کر ان کی پر امن سرگرمیوں پرپابندی عائد کر رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو قابض بھارتی انتظامیہ کے اس اقدام پر سخت تشویش ہے اور وہ میر واعظ کو تاریخی جامع مسجد سے دور رکھنے کے مذموم عمل سے سخت اضطراب کا شکار ہیں۔
دریں اثنا ء انجمن اوقاف کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ امسال بھی کشمیر کے عازمین حج کی عملی تربیت کیلئے انجمن کے زیر اہتمام اسلامیہ اسکول راجوری کدل کے آڈیٹوریم میں30مئی بروز منگل کو حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کشمیر کے معروف عالم دین اور سرکردہ مفتی مفتی نذیر احمد القاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ عازمین کو حج کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کریں گے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: