جموں17 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف آنجہائی جنرل بپن راوت کو ان کی ہلاک کے فوراً بعد جنگی مجرم’ قرار دینے قرار دینے پر گرفتار کی جانے والی والی ایک خاتون کو ضمانت پر رہا کر دیاگیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حاجی پبلک سکول کی سابق ڈائریکٹر صبا نے یہ تبصرہ 8 دسمبر کو …
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر کو تمام فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور
جموں 05 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت بنگلہ دیش پاکستان پیپلز فورم (بی بی پی پی ایف) نے تنازعہ کشمیر کو تمام فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ اور بی بی پی پی ایف بھارتی شاخ کے نائب صدر شیخ عبدالرحمن نے جموں کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے …
تفصیل۔۔۔بی جے پی حکومت نے کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرکے ڈوگروں کی تذلیل کی ہے: ہرش دیو سنگھ
جموں28نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرکے ڈوگروں کی تذلیل کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہرش دیو سنگھ نے جموں کے علاقے رام نگر میں مختلف عوامی جلسوں سے خطاب کرتے …
تفصیل۔۔۔عامر ماگرے کی میت لواحقین کے حوالے نہ کی گئی تو ہم احتجاج پر مجبورہوجائیں گے: ڈی ڈی سی چیئرسن
جموں21 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کی چیئرپرسن شمشادشان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکام نے حیدر پورہ میں شہید ہونے والے تیسرے شہری عامر ماگرے کی میت لواحقین کے حوالے نہ کی تو ہم احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شمشاد شان نے رامبن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے …
تفصیل۔۔۔جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پربھارت نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے: دیویندر سنگھ
جموں 14 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حریت رہنما اور سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھارت کی حیثیت ایک قابض کے سوا کچھ نہیں ہے کیونکہ کشمیری عوام نے روز اول سے اس کے غاصبانہ قبضے کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ نے جموں …
تفصیل۔۔۔جموں: لوگوں کا قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف احتجاج
جموں13 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گڈخانہ بنپات میں لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین جن میں بڑی تعدادمیں خواتین اور بچے تھے نے سڑک پر احتجاجی دھرنا دیا ۔ مظاہرین …
تفصیل۔۔۔شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پونچھ میں پوسٹر چسپاں
جموں 07 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نومبر 1947 کے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پونچھ قصبے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر1947 کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں خطے کے مختلف …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:سانبہ، کٹھوعہ اضلاع میں 8 افراد ہلاک
جموں 07 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع سانبہ کے مختلف مقامات پر تین افراد جن کی شناخت 32سالہ نکھلیش کمار، 62سالہ رمیش لال اور 50سالہ گنیش دت کے نام سے ہوئی ہے، پراسرار حالات میں مردہ …
تفصیل۔۔۔کشمیر ی آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں
سرینگر06نومبر ( کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموںاس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ اپنا ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت تسلیم کیے جانے تک شہداءکا مشن جاری رکھیں گے۔ ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں …
تفصیل۔۔۔راجوری: بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
جموں06نومبر ( کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے Khablanاور دیگر دیہات کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ فوجیوں نے تھنہ منڈی سے راجوری تک ٹریفک کی آمد و …
تفصیل۔۔۔