کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری ، افراط زر کی شرح پریشان کن ہے، یوسف تاریگامی

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری ، افراط زر کی شرح پریشان کن ہے، یوسف تاریگامی

سرینگر16 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں21.6فیصدکی بے روزگاری جبکہ7.39 فیصدکی افراط زر کی سب سے زیادہ شرح انتہائی پریشان کن ہے جو بی جے پی حکومت کے ترقی کے بلند و بانگ دعوﺅ ں کی نفی کرتی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یوسف …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حکام گرفتار صحافیوں کو رہا کریں، سی پی جے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حکام گرفتار صحافیوں کو رہا کریں، سی پی جے

واشنگٹن 16اکتوبر ( کے ایم ایس ) صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے امریکہ میں قائم تنظیم ”کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) “نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حال ہی میں حراست میں لیے گئے صحافیوں سلمان شاہ اور سہیل ڈار کو رہا کریں ۔ تنظیم نے مقبوضہ علاقے کے حکام پر زور دیا ہے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سرینگر16 اکتوبر (کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے درنگل پامپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں نوجوان گرفتارکرلیا

بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں نوجوان گرفتارکرلیا

سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس نے ضلع کے علاقے کھرچک کریری میں ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلزار احمد ملہ نامی ایک نوجوان کو گرفتارکیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان عسکریت پسندوں کے لئے کام …

تفصیل۔۔۔

جموں و کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پریس کونسل آف انڈیاکو کشمیری صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

جموں و کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پریس کونسل آف انڈیاکو کشمیری صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

  سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جمعہ کو پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے ملاقات کی اور اسے علاقے میں گزشتہ دوسال سے صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صحافی تنظیم نے پی سی آئی …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان شہید کردیے

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان شہید کردیے

سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج سرینگر اور پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان کو سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے …

تفصیل۔۔۔

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پرمسلسل پابندی کے خلاف لوگوں کے احتجاجی مظاہرے

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پرمسلسل پابندی کے خلاف لوگوں کے احتجاجی مظاہرے

سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو ایک بار پھر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ جیسے اہم فریضے سے روکنے پر لوگوں نے قابض حکام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا کہ آج صبح سویرے سے ہی جامع مسجد سمیت پورے …

تفصیل۔۔۔

 بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

 بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

جامع مسجد سرینگر میں ایک بار پھر نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی سرینگر15اکتوبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادی کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک …

تفصیل۔۔۔

آغا حسن کی طرف سے قندہار میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت

آغا حسن کی طرف سے قندہار میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت

سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افغانستان کے شہر قندہار میں ایک مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے …

تفصیل۔۔۔

کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل بھارتی فورسز کا معمول بن چکا ہے، صمد انقلابی

کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل بھارتی فورسز کا معمول بن چکا ہے، صمد انقلابی

  سرینگر15اکتوبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسزمقبوضہ علاقے میں بے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں بے رحمی سے شہید کر رہی ہیں اور ماورائے عدالت قتل بھارتی فورسز کا معمول بن چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا …

تفصیل۔۔۔