بنگلورو03 مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندوتوا تنظیم کے غنڈوں نے ایک 17 سالہ مسلمان طالب علم کو بے رحمی سے مار پیٹا۔ 17 سالہ مسلمان طالب علم محمد فارس کو ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے ارکان نے ریاست کے جنوبی کنڑ ضلع کے پٹور قصبے میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندو غنڈوں نے محمد فاروس کو پہلے اغوا کیا اور ایک مندر کے قریب لے جاکر بہیمانہ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 3 مئی, 2023
جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، رانا ایوب
اقوام متحدہ 03 مئی (کے ایم ایس)امریکی میڈیا کے لیے لکھنے والی بھارتی صحافی رانا ایوب نے جنرل اسمبلی میں یونیسکو کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ بھارتی میں میڈیا کی حالت زار کی طرف دلائی۔ رانا ایوب نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جنرل اسمبلی کے چیمبر میں منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ دنیا کے لیے یہ ضروری ہے …
تفصیل۔۔۔آسام :بم دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک
گوہاٹی03 مئی (کے ایم ایس)بھارتی شورش زدہ ریاست آسام میں ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک کاریگر ہلاک ہو گیا۔ کاریگر مغربی آسام کے تمول پور میں درنگا فیلڈ فائرنگ رینج میں ایک دھماکے میں مارا گیا۔ متاثرہ سندیپ کمار اپنی ڈیوٹی پر تھا جب دھماکہ ہوا۔
تفصیل۔۔۔منی پور میں کرفیو نافذ، موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
امپھال، 03 مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست منی پور میں بڑھتے ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔ منی پور حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں پانچ دنوں کے لیے کرفیو اور سوشل میڈیا پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے جو بدھ کے روز میٹی کو شیڈول ٹرائب کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : بھارتی پیرا ملٹری اہلکار نے خودکشی کر لی
سری نگر 03 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے آج خودکشی کر لی۔ سی آر پی ایف اہلکار نے ضلع کے ریلوے سٹیشن پر اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔ ایک بھارتی افسر نے بتایا کہ انتہائی اقدام کی وجوہات جاننے …
تفصیل۔۔۔بلاول بھٹودورہ بھارت کے دوران کشمیرپر پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کریں، کے ڈی سی
واشنگٹن 03 مئی (کے ایم ایس) امریکہ میں قائم تارکین وطن کشمیریوں کی تنظیم” کشمیر ڈائیسپورہ کولیشن “(کے ڈی سی) نے وزیر خارجہ بلاول زرداری بھٹو پر زور دیا ہے کہ وہ دورہ بھارت کے دوران کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کریں۔وزیر خارجہ بھارتی ریاست گوا کی راجدھانی Panaji میں 4-5 مئی کو منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی …
تفصیل۔۔۔بی جے پی میں کشمیر میں لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں : عمر عبداللہ
سرینگر03 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات نہیں چاہتی کیونکہ اس میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کہیں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : گروپ 20 اجلاس کے لیے حفاظتی اقدامات کے نام پر مزید فورسز اہلکار تعینات
سرینگر03 مئی (کے ایم ایس)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گروپ 20 اجلاس کے دوران حفاظتی اقدامات کے نام پر مزید فورسز اہلکار علاقے میں تعینات کر دیے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ میرین اور این ایس جی نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے کمانڈوز مہمانوں اور تقریب کے مقام کی حفاظت کے …
تفصیل۔۔۔عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں 11درجے تنزلی کے بعدبھارت کی161ویں پوزیشن
پیرس 03 مئی (کے ایم ایس) نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت میں آزادی صحافت مسلسل ابتری کا شکا رہے اور180ممالک کے عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں آزادی صحافت کی ابتر صورتحال کی وجہ سے بھارت11درجے تنزلی کے بعد 161ویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیرس میں قائم رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں2023کا ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس جاری کیاہے۔ 180ممالک …
تفصیل۔۔۔پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،حریت رہنما
سرینگر 03مئی ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مسرور عباس انصاری نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے بیان کو سراہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوںکی جائز جدوجہد آزادی کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق …
تفصیل۔۔۔