سرینگر 07مئی (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ”جموں و کشمیر مسلم لیگ“ کاایک وفد ضلع شوپیاں گیا اور حال ہی میں غیر قانونی نظر بندی سے رہا ہونے والے تنظیم کے رہنما ایم وائی میرسے ان کے گھر پرملاقات کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وفد میں مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ ، جنرل سیکرٹری فاروق احمد توحیدی، اسد اللہ پرے، …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 7 مئی, 2023
سرینگر:عوامی مجلس عمل کا صوفی بشیر احمد کی وفات پر اظہار رنج و غم
سرینگر 07مئی (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے یوتھ ونگ کے رہنما صوفی مشتاق احمد کے بڑے بھائی صوفی بشیر احمد کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک تعزیتی بیان میں تنظیم کے 5 اگست2019 سے مسلسل نظر بند سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی …
تفصیل۔۔۔منی پور: ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ گئے، فسادات میں 54افراد ہلاک
امپھال 07مئی (کے ایم ایس)تشدد زدہ بھارتی ریاست منی پور میں اب تک 54افراد کی جانیں چلی گئی ہیں جبکہ 23ہزار کے لگ بھگ افراد محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔۔فوج نے ہزاروں افراد کے نقل مکانی کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اپنے گھر بار چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد 23ہزار سے زائد ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست منی پور …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر 07 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے مین بازار کرل پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے اریگام میں کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں گروپ 20اجلاس کے خلاف مقبوضہ کشمیر ، آزاد جموں وکشمیر میں 22مئی کو ہڑتال کی جائے گی
اسلام آباد07مئی(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گروپ20اجلاس کے انعقاد کے متنازعہ بھارتی اقدام کے خلاف 22مئی کو مقبوضہ علاقے اور آزاد جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ دنیابھر میں مقیم کشمیری بھارت مخالف مظاہر ے کریں گے۔نریندر مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت رواں ماہ کی 22تا24تک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے مقبوضہ جموںوکشمیر میں گروپ20جلاس منعقد کرنے جارہی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں گروپ 20 کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علاقے کے حالات کو معمول کے مطابق دکھانا ہے، دولت
نئی دلی 07مئی (کے ایم ایس)بھارت کی خفیہ ایجنسی ” را “ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ کشمیر دن بہ دن بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گروپ20کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مقبوضہ علاقے کے حالات کو معمول کے مطابق دکھانا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایس امرجیت سنگھ دولت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک …
تفصیل۔۔۔سوپور: بھارتی فوجی کیمپ کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے دوران کشمیری نوجوان کرنٹ لگنے سے شدید زخمی اہلخانہ، مقامی لوگوں کا شدید احتجاج
سرینگر07مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے شمالی قصبے سوپور میں ایک کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر سی سی ٹی وے کیمرے نصب کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوجی نوجوان کو تڑپتا چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ نوجوان کے اہلخانہ نے قابض فوجیوں کی لاپرواہی اور غفلت کے خلاف شدید احتجاج اور مجرم فوجیوںکو …
تفصیل۔۔۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے:دفتر خارجہ
اسلام آباد07مئی(کے ایم ایس) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا نہ صرف ایک شرارت بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اتوار کوجاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ اقدام وزیر خارجہ کی جانب سے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کے کلیدی پیغام سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ …
تفصیل۔۔۔دہلی کے زیر کنٹرول ایس آئی اے کی حریت رہنمامحمد حسین خطیب کی جائیدادضبط کرنے کی تیاری
جموں07مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزارت داخلہ کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے کہا ہے کہ اس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما محمد حسین خطیب کی ضلع ڈوڈہ میں خاندانی جائیداد ضبط کر نے کا عمل شروع کرلیاہے۔ ایس آئی اے نے ضلع کی تحصیل بھدرواہ میں …
تفصیل۔۔۔5اگست کے اقدامات کی واپسی تک کوئی بات چیت نہیں،ایک تجزیاتی رپورٹ
(محمد شہبازسے) پاکستان نے اپنے اس موقف کا پھر ایکبار اعادہ کیا ہے کہ 5 اگست 2019 میں غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو واپس لینے تک بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔یہ اعلان پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے موقع پر اپنے خطاب اور بعدازاں پریس کانفرنس اور میڈیا انٹرویوز میں کھل کر کیا ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی …
تفصیل۔۔۔