نئی دہلی 09مئی(کے ایم ایس) بھارت اور روس نے باہمی کاروبار روپے میں کرنے پر بات چیت کا سلسلہ روک دیاہے جو بھارتی معیشت کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کو جو یوکرین جنگ کے بعد روس سے بڑی مقدار میں خام تیل اور کوئلہ خرید رہا ہے، روس کے مذاکرات سے پیچھے ہٹ جانے سے ایک بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔بی بی سی کی ایک …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 9 مئی, 2023
مقبوضہ جموں وکشمیر میں گروپ 20کے مجوزہ اجلاس کے خلاف دھیر کوٹ میں احتجاجی مظاہرہ
دھیر کوٹ 09مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اورلداخ میں گروپ 20کے مجوزہ اجلاسوں کے انعقاد کے خلاف پاسبانِ حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام آزادجموں وکشمیر کے علاقے دھیرکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیااور دھرنا دیا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے شہر کے مرکزی چوک میںسیاہ جھنڈے لہرا کر بھارت کے سازشی اقدامات کیخلاف احتجاج کیا۔مجوزہ اجلاسوں کے بائیکاٹ کے مطالبے …
تفصیل۔۔۔سرینگر G-20 کانفرنس – ایک خطرناک منصوبہ
تحریر: عبدالقیوم چوہدری تجزیہ کار برائے سفارتی و دفاعی امور بھارت اس وقت جی ٹونٹی ایونٹ کے ذریعے اپنے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام پر وحشیانہ مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پوری دنیا کو گمراہ کرنے کی سازش میں مصروف عمل ہے جو کسی خطرناک منصوبے کی ایک اور تازہ کڑی ہے۔بھارت ایک اہم بین الاقوامی گروپ کی رکنیت کا فائدہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیرکے فوٹو جرنلسٹ نے پلٹزر پرائز اپنے نام کرلیا
سرینگر09مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹو جرنلسٹ رفیق مقبول اورسری لنکا کے ایرنگا جیاوردنے سری لنکا میں معاشی بحران کے دوران لوگوں کے غصے کی تصویر کشی کرنے والی تصاویر پر بریکنگ نیوز فوٹوگرافی کا پلٹزر پرائز اپنے نام کرلیاہے۔ پلٹزر پرائز میں ایسوسی ایٹڈ پریس کے رفیق مقبول اور ایرنگا جے وردکی طرف سے سری …
تفصیل۔۔۔بھارت:مظفر نگر فسادات کے دوران مسلم خاتون کی اجتماعی عصمت دری کے مجرموں کو20 سال قید کی سزا
مظفر نگر09مئی(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگرمیں 2013میں مسلم کش فسادات کے دوران ایک مسلمان خاتون کی اجتماعی عصمت دری میں ملوث دو افراد کو ضلعی عدالت نے 20سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اے کے سنگھ نے مجرموں مہیشویر اور سکندر پر پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔استغاثہ کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے عدالت میں تین افرادکلدیپ، …
تفصیل۔۔۔کپواڑہ میں دل کا دورہ پڑنے سے بھارتی فوجی کی موت
سرینگر09مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ36سالہ فوجی کی شناخت محمد یوسف بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے ہیری میں 160ٹیریٹوریل آرمی کے یونٹ میں تعینات تھا اوردوران ڈیوٹی اسے دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں G-20اجلاس میں رکن ممالک کی شرکت سے اقوام متحدہ کی ساکھ مجروح ہو گی : شبیر شاہ
سرینگر 09مئی (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے مودی حکومت کے زیر اہتمام غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میںگروپ 20کے اجلاس سے قبل بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے ۔ مودی حکومت کے زیر اہتمام …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیرمیں گروپ بیس کے اجلاس کے انعقاد کیخلاف جمعرات کو برسلز میں احتجاجی کیمپ لگایاجائیگا
برسلز 09مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گروپ بیس کے اجلاس کے انعقاد کے مودی حکومت کے اعلان کے خلاف یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں جمعرات کواحتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔یورپی وزارت خارجہ کے باہر احتجاجی کیمپ کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو نے کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیرکونسل ای یو علی کے چیئرمین رضا سید نے ایک بیان میں …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں املاک مسمار کرنے کیلئے مزید 190کشمیریوں کی فہرست بنا لی
سرینگر 09مئی (کے ایم ایس) مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تیزی سے بگاڑنے کیلئے ابتدائی طور پر مزید 190کشمیریوں کی فہرست تیار کی ہے جن کی املاک کو تحریک آزادی کی حمایت کرنے کے الزام میں مسمار کیا جائے گا۔ مطابق اس سے قبل مودی حکومت نے جنوبی کشمیر میں کشمیریوں کی املاک مسمار اور ضبط …
تفصیل۔۔۔راجوری :بھارتی فوجیوں نے ذہنی طورپرمعذور شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا
سرینگر 09مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیاہے۔ فوجیوں نے منگل کی صبح ضلع کے علاقے نوشہرہ میں ایک کارروائی کے دوران انیل داس نامی شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ دریں اثنا، شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ علاقے …
تفصیل۔۔۔