اقوام متحدہ 15مئی(کے ایم ایس) اقلیتوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ورینس نے 22سے24 مئی تک غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں گروپ بیس کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 15 مئی, 2023
خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام کیلئے تنازعہ کشمیر کادیرپاحل ناگزیر ہے:میر شاہد سلیم
جموں 15مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور یونائٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے قیام کیلئے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے ان خیالات کا …
تفصیل۔۔۔غیر کشمیری مزدور کی شوپیاں سے لاش برآمد
سرینگر15مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک غیر کشمیری مزدور مردہ حالت میںپایا گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ ایک غیر کشمیری مزدور جس کی شناخت مغربی بنگال کے رہائشی تجمل شیخ کے طورپر ہوئی ہے ضلع کے علاقے بابا محلہ میں اپنے کرائے کے کمرے میں مردہ پایا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:2کشمیری نوجوانوں کیخلاف این آئی اے کی عدالت میں فردجرم دائر
سرینگر15مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ضلع اسلام آباد میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت میں 2بے گناہ کشمیریوں کے خلاف فرد جرم دائر کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی یو نے اسلام آباد میں این آئی اے کی عدالت میں بٹہ پورہ اسلام آباد …
تفصیل۔۔۔کرناٹک:جلد ہی مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی اٹھادے جائیگی:کانگریس کی مسلم ایم ایل اے
بنگلورو15مئی(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے گزشتہ دنوں ہونے والے انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے والی کانگریس پارٹی کی واحد مسلم خاتون ایم ایل اے کنیز فاطمہ نے کہا ہے کہ ریاست کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پابندی جلدہٹا دی جائے گی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنیز فاطمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "انشااللہ ہم آئندہ دنوں میں حجاب پر پابندی ہٹا دیں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اورگروپ20 کے اجلاس کے خلاف آزادکشمیر میں طلباء کے احتجاجی مظاہرے
مظفرآباد15مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طر ف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں، نہتے شہریوں کی گرفتاریوں اور فوجی محاصروں کے خلاف آزادجموں وکشمیر میں ضلع باغ کے علاقوں مکھیالہ اور ارجہ میں طلباء اورطالبات نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ پاسبان حریت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں میں شریک طلباء نے آزادی اور شہدائے کشمیر کے حق میں …
تفصیل۔۔۔نئی دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی15مئی(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سماجی کارکن کے لبادے میں ایک ہندو انتہا پسند نے بھارتی حکومت سے نئی دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے اندر پرستھ نگر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے نام نہاد آر آئی ٹی ( حق اطلاعات (کارکن راجیو کمار کھرے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں …
تفصیل۔۔۔بھارت :منی پور میں دس ارکان اسمبلی کاعلیحدہ ریاست کا مطالبہ
امپھال15مئی(کے ایم ایس) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ مختلف پارٹیوں کے 10قبائلی ارکان اسمبلی نے جن میں بی جے پی کے پانچ ارکان بھی شامل ہیں، کوکی قبائلیوں کے لیے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کردیا ہے۔ تقریبا ایک دہائی سے سول سوسائٹی کے کچھ قبائلی حامی طبقات اور این جی اوز منی پور میں رہنے …
تفصیل۔۔۔جموں کے میڈیکل کالج میں مسلمان طلبا ء پرہندوتوا غنڈوں کا حملہ، طلباء کا احتجاج
جموں15مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ہندوتوا غنڈوں نے کئی مسلمان طلبا پر حملہ کردیا جس کے بعد متاثرہ طلباء نے احتجاجی دھرنا دے کر مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مسلمان طلبا ء نے کہا کہ میڈیکل کالج میں تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں کشمیری طلبا کو ہندو تواغنڈوں نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے شمارخاندانوں کو شدید مشکلات اور ناانصافیوں کا سامنا ہے
اسلام آباد15مئی(کے ایم ایس) دنیا بھر میں آج خاندانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے شمارخاندانوں کو حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر بھارتی فوج اور پولیس کے ہاتھوں بدستور انتقام اور تشدد کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج خاندانوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا …
تفصیل۔۔۔