Daily Archives: 16 مئی, 2023

حکومت کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں گروپ 20کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف تین روزہ احتجاجی مہم کا اعلان

حکومت کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں گروپ 20کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف تین روزہ احتجاجی مہم کا اعلان

اسلام آباد16مئی(کے ایم ایس) حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں گروپ 20کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف اتوار سے تین روزہ احتجاجی مہم کا اعلان کیاہے۔ یہ اعلان امورکشمیر کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سرینگر میں گروپ 20کا اجلاس کرانا چاہتا ہے جو ایک متنازعہ علاقہ ہے ۔ …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فوج نے لہہ کا ہوائی اڈہ عام پروازوں کے لئے بند کردیا

بھارتی فوج نے لہہ کا ہوائی اڈہ عام پروازوں کے لئے بند کردیا

لہہ16مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے لداخ خطے میں لہہ کا ہوائی اڈہ عام پروازوں کے لئے بند کردیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے حکام نے بتایاکہ ایک فوجی طیارہ خرابی کی وجہ سے لہہ ہوائی اڈے کے رن وے پر پھنس گیاہے جس سے خطے کی تمام پروازیں متاثر ہوئیں۔انہوں نے بتایاکہ C-17کا بڑا ٹرانسپورٹ طیارہ تیکنکی مسائل …

تفصیل۔۔۔

بھارتی پولیس نے سرینگر میں مزید دو بے گناہ کشمیری گرفتار کر لیے

بھارتی پولیس نے سرینگر میں مزید دو بے گناہ کشمیری گرفتار کر لیے

سرینگر16مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر سے تعلق رکھنے والے مزید دو بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ جاوید احمدبٹ اور ظہور احمد بٹ کو دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔ اس بات کا اعلان پولیس کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل (سی آئی …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کے بیان سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

جنیوا16مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںگروپ 20 کے اجلاس کے پیچھے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے والے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کے حالیہ بیان سے بھارت بوکھلا گیاہے۔ اقلیتی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے Fernand de Varennes نے جنیوا میں ایک بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت …

تفصیل۔۔۔

دنیا بھارت کو امن اور انصاف کے وعدے کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائے :وائی ایف کے

دنیا بھارت کو امن اور انصاف کے وعدے کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائے :وائی ایف کے

اسلام آباد16مئی(کے ایم ایس) یوتھ فورم فارکشمیرنے دنیا پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن، انصاف اور انسانی حقوق کے احترام کے وعدے کی خلاف ورزی کرنے کا نوٹس لے۔ وائی ایف کے نے آج” امن کے ساتھ ایک ساتھ رہنے ”کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی …

تفصیل۔۔۔

عوامی مجلس عمل کامیر واعظ مولوی محمد فاروق کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

وامی مجلس عمل کامیر واعظ مولوی محمد فاروق کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

سرینگر16مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے بانی میر واعظ مولوی محمد فاروق کو آج ان کے 33ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔ عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ا سلامی کیلنڈر کے مطابق مولوی محمدفاروق کو 25شوال 1411ھ کو سرینگر …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں گروپ20کا اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں گروپ20کا اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے

واشنگٹن16مئی(کے ایم ایس) واشنگٹن میںورلڈ کشمیر اویئرنس فورم نے ڈیجیٹل اشتہاری ٹرک کرائے پر لیاہے جس پر چلائے جارہے پیغامات میں گروپ 20کے رکن ممالک پر زور دیا گیاہے کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کے اپنے وعدے پورے کرے۔ ٹرک کی الیکٹرانک اسکرینوں پر ”جی 20کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قانونی حیثیت دے رہے ہیں”،”مقبوضہ جموں و …

تفصیل۔۔۔

برطانیہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گروپ20 کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت کی دعوت مسترد کرے

برطانیہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گروپ20 کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت کی دعوت مسترد کرے

  لندن16مئی(کے ایم ایس) ایک پٹیشن کے ذریعے برطانیہ کی حکومت پر زوردیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گروپ 20کے مجوزہ اجلاس میں شرکت سے اجتناب کرے کیونکہ اس تقریب کا انعقاد بین الاقوامی قوانین اور جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوںکی خلاف ورزی ہوگی۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، حاجی محمد صادق، …

تفصیل۔۔۔

شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور ڈرونز تعینات

شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور ڈرونز تعینات

  گوہاٹی16 مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست منی پور میں پر تشدد واقعات کو روکنے میں ناکامی کے بعد بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو تعینات کیاگیا ہے جنہیں ڈرونز اور سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل ہے ۔ منی پور میں بھارتی فوج، اسرائیلی ساختہ ڈرونز اور سراغ رساں کتوں کو تعینات اور ملٹی ایجنسی انٹیلی جنس گرڈ قائم کی گئی ہے اور سیکورٹی کے جامع انتظامات …

تفصیل۔۔۔

ایمیزون نے 500بھارتی ملازمین کو برخاست کر دیا

ایمیزون نے 500بھارتی ملازمین کو برخاست کر دیا

  نئی دلی 16 مئی (کے ایم ایس) ای کامرس کمپنی ایمیزون نے بھارت میں اپنے 500 ملازمین کو برطرف کر دیاہے۔ ڈائون سائزنگ کے دوران ای کامرس کمپنی ایمیزون نے اپنے بھارت میں قائم دفتر سے تقریبا 500 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے ۔رواں سال مارچ سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں بڑے پیمانے پر کی گئی برطرفیوں کے دوران اب تک مجموعی طورپر9ہزار ملازمین متاثر ہوچکے …

تفصیل۔۔۔