اسلام آباد22 مئی (کے ایم ایس) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی20ممالک کی کانفرنس میں چین سمیت پاکستان کے دوست ممالک کی عدم شرکت پاکستانی ذرائع ابلاغ اور دنیا کے 21ممالک کے سفارتخانوں میں تعینات پریس قونصلرز کی کامیابی ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری محمد شہباز بابر کا کہنا تھا کہ ہمارے دل کشمیری بھائیوں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 22 مئی, 2023
مقبوضہ کشمیر میں جی 20کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر چین ، سعودی عرب ، ترکی اور مصر کے مشکور ہیں،طاہر اشرفی
اسلام آباد22 مئی (کے ایم ایس) چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ چین ، سعودی عرب ، ترکی اور مصر نے مقبوضہ کشمیر میں جی20 کانفرنس میں شرکت نہ کرکے بھارت کی سازش ناکام بنادی ہے ، ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں G-20اجلاس کا انعقاد حقائق مسخ کرنے کی بھارت کی ناکام کوشش ہے ، قمر زمان کائرہ
باغ22 مئی (کے ایم ایس) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت G-20اجلاس کا ایک حصہ سرینگر منتقل کر کے حقائق مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے G-20اجلاس کے تناظر میں باغ آزاد کشمیر کے دوے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر ایک کھلی جیل کی مانند ہے ،مودی حکومت فریب …
تفصیل۔۔۔آرگنائزیشن آف کشمیر کولیشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں گروپ 20کے انعقاد کی مذمت
لندن 22 مئی (کے ایم ایس) آرگنائزیشن آف کشمیر کولیشن نے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں وکشمیر میں گروپ 20کا اجلاس منعقد کرنے پر مودی حکومت کی مذمت کی ہے اور عوامی جمہوریہ چین ، ترکیہ ، سعودی عرب اور مصر کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں گروپ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں جی 20اجلاس کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں طرف مکمل ہڑتال
دنیا بھر میں کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں سرینگر22مئی(کے ایم ایس) آج سرینگر میں جی 20کے ناکام اجلاس کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر اورآزادجموں وکشمیرمیں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں سخت پابندیاں عائد کردی تھیں۔چین ، سعودی عرب، ترکیہ ، انڈونیشیا، مصر اورمیکسکونے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں جھیل ڈل کے کنارے تقریب …
تفصیل۔۔۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات
مظفرآباد22 مئی (کے ایم ایس) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مظفر آباد میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور سرینگر میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو1990میں ہجرت کرکے مقبوضہ سے آزاد کشمیر آنے والے مہاجرین نے بھارتی افواج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ مہاجرین وفد نے بھارت کے زیر …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں G-20اجلاس کے خلاف آزاد کشمیرمیں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں
مظفرآباد22 مئی (کے ایم ایس) مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر کے متنازعہ علاقے میں گروپ20کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ احتجاجی مظاہروں کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس اور آزادکشمیر کی سیاسی قیادت نے کی تھی ۔ G-20اجلاس کے انعقاد کے …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام یادداشت ، تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کامطالبہ
اسلام آباد22مئی(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس، سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور آزاد جموں کشمیر کی سول سوسائٹی کے ارکان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرکے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے …
تفصیل۔۔۔جی 20اجلاس میں شرکت سے رکن ممالک کی جمہوری ساکھ کو نقصان پہنچے گا: مقررین ویبنار
اسلام آباد22مئی(کے ایم ایس)ایک ویبنار کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ہونے والے جی 20اجلاس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی ایونٹ میں رکن ممالک کی شرکت سے ان کی جمہوری ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ ”بھارتی حکومت سرینگر میںجی 20اجلاس کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات معمول کے مطابق ہونے کے اپنے جھوٹے بیانیے کو …
تفصیل۔۔۔بھارت: گجرات میں ہندوتوا حکومت نے ایک اور تاریخی مسجد، 3درگاہیں منہدم کردیں
گاندھی نگر22مئی(کے ایم ایس) بھارت میں اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو بلڈوز کرنے کے منصوبے کے تحت ہندوتوا حکومت نے ریاست گجرات میں ایک سو سال پرانی مسجد اور کئی درگاہوں کو منہدم کر دیا ہے۔ گجرات کے داہود شہر میں سڑک کو چوڑا کرنے کے نام پر 3درگاہوں اور ایک صدی پرانی مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔مسجد ٹرسٹ کی طرف سے گجرات ہائی کورٹ سے …
تفصیل۔۔۔