Daily Archives: 24 مئی, 2023

پلوامہ:تیز رفتار ٹرک” سی آر پی ایف“ گاڑی سے جا ٹکرایا، تین اہلکار زخمی

سرینگر 24مئی ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک تیز رفتار ٹرک بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ضلع کے علاقے اونتی پورہ نمبل میں سرینگر جموںشاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر …

تفصیل۔۔۔

یکساں سول کوڈ مذہبی آزادی کو ختم کرنے کی کوشش ہے ،ارشد مدنی

ممبئی24 مئی (کے ایم ایس) جمعیت علمائے ہند (جے یو ایچ ) کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت کا یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لانے پر اصرار ملک میں مذہبی آزادی ختم کرنے کی کوشش ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں اپنی تنظیم کی تین روزہ کانفرنس سے اختتامی خطاب کے دوران کہا …

تفصیل۔۔۔

کرناٹک میں امن خراب ہوا تو بجرنگ دل ،آر ایس ایس پر پابندی عائد کر دی جائے گی، کھرگے

بنگلورو 24 مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر پرینک کھرگے نے کہا ہے کہ اگر ریاست کا امن خراب ہوا تو ان کی حکومت بجرنگ دل اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں پر پابندی عائد کر دے گی۔ کھر گے نے کہا کہ اگر امن خراب ہوتا ہے تو ہم یہ نہیں دیکھیں گے کہ یہ بجرنگ دل ہے یا آر ایس ایس۔ جب بھی قانون ہاتھ میں …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں گروپ 20 جلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہرہے، چومسکی

مقبوضہ جموں وکشمیر میں گروپ 20 جلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہرہے، چومسکی

واشنگٹن 24 مئی (کے ایم ایس)معروف امریکی فلسفی، ماہر لسانیات اور سیاسی تجزیہ نگار نوم چومسکی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں گروپ 20 کے کسی بھی قسم کے اجلاس کا انعقاد سراسر بے ضمیری کا مظہر ہے۔ نوم چومسکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جی 20 ملکوں کومقبوضہ کشمیر میں اجلاس سے دور رہنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ …

تفصیل۔۔۔

چرار شریف:آتشزدگی کے باعث تین رہائشی عمارات خاکستر

چرار شریف:آتشزدگی کے باعث تین رہائشی عمارات خاکستر

سرینگر24 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آتشزدگی کے باعث تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔ ایک افسر نے بتایا کہ ضلع کے علاقے چرار شریف میںایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے قریبی گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ پر قابو پائے جانے تک تین مکان خاکستر ہوگئے تھے۔ واقعے میں لاکھوں مالیت کا سامان تباہ …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھوک اور محرومی مسلط کر رہی ہے، پاکستان

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھوک اور محرومی مسلط کر رہی ہے، پاکستان

اقوام متحدہ 24 مئی (کے ایم ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی فوجی قبضے کے تحت کشمیری عوام کی مایوس کن حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے بھارت کی طرف سے متنازعہ علاقے جموںوکشمیر میںگروپ20 اجلاس کا انعقاد کر کے خطے کی صورتحال کو معمول کے مطابق دکھانے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کشمیری عوام …

تفصیل۔۔۔

بارہمولہ :بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا

بارہمولہ :بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا

سرینگر24 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے آج ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز اہلکاروںنے ضلع کے علاقے رفیع آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ آخری اطلاعات تک تلاشی آپریشن جاری …

تفصیل۔۔۔

کشتواڑ: ” ایس آئی یو“ نے گھروں پر چھاپے مارے

کشتواڑ: ” ایس آئی یو“ نے گھروں پر چھاپے مارے

جموں 24 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے آج ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چھاپے ضلع کے علاقوں پڈر، کیشوان اور ٹھکرائی میں چار افراد کے گھروں پر مارے گئے جن کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی …

تفصیل۔۔۔

سرینگر میں جی 20 اجلاس بھارت کیلئے ایک بڑا دھچکا:محمد شہباز

سرینگر میں جی 20 اجلاس بھارت کیلئے ایک بڑا دھچکا:محمد شہباز

مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے غاصبانہ اور ناجائز قبضے کو دوام بخشنے کی بھارتی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ G20 ممالک کے متعدد سربراہاں اور وفود نے سرینگر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کیا۔ چین نے متنازعہ علاقے میں اجلاس منعقد کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں G20 اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی پہل کی۔جس سے بھارت کو سفارتی دھچکا …

تفصیل۔۔۔

بھارت میںG-20اجلاسوں کیلئے شروع کی گئی انسداد تجاوزات مہم سے ہزاروں افراد بے گھر

بھارت میںG-20اجلاسوں کیلئے شروع کی گئی انسداد تجاوزات مہم سے ہزاروں افراد بے گھر

نئی دلی 24مئی (کے ایم ایس) بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اورسول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ دارلحکومت نئی دلی اور جی 20 اجلاس کی میزبانی کرنے والے دیگر شہروں میں لوگوں کی جبری بے دخلی اور املاک مسمار کرنے کی مہم تیز کر دی گئی ہے جس سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دلی میں ایک عوامی سماعت …

تفصیل۔۔۔