تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر: تحریک آزادی سے وابستگی کی بناءپر مزید چھ سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف

مقبوضہ جموں وکشمیر: تحریک آزادی سے وابستگی کی بناءپر مزید چھ سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف

    سرینگر 22 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے تحریک آزادی سے وابستگی کی بناءپر مزید چھ سرکاری ملازمین کو نوکری برطرف کردیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطرف کیے جانے والے ملازمین میں دو اساتذہ ، دو پولیس کانسٹیبل ، محکمہ جنگلات کا ایک اعلیٰ افسر اور محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگز کا ایک ملازم شامل …

تفصیل۔۔۔

بھارتی ذرائع ابلاغ ہندوتوا قوتوں کے ترجمان بن چکے ہیں

بھارتی ذرائع ابلاغ ہندوتوا قوتوں کے ترجمان بن چکے ہیں

  اسلام آباد 22 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ذرائع ابلاغ ہندوتوا نظریے کو آگے بڑھانے کے لئے دائیں بازو کی راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان بن چکے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بارے میں غلط معلومات اور جھوٹی خبریں پھیلانے میںبھارتی میڈیا اور صحافیوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔رپورٹ میں …

تفصیل۔۔۔

بھارتی قابض انتظامیہ کی تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں ہڑتال

بھارتی قابض انتظامیہ کی تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں ہڑتال

سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں100ریلائنس ریٹیل اسٹورز کھولنے کی تجویز کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کی وجہ سے آج جموں میں معمول کی اقتصادی سرگرمیاں متاثر رہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے ایوان صنعت وتجارت کی اپیل پر آج جموں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔25تجارتی انجمنوں ،صنعتی تنظیموں اور متعدد سیاسی پارٹیوں نے ہڑتال کی …

تفصیل۔۔۔

پیپلز لیگ کا تنازعہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے حل پر زور

پیپلز لیگ کا تنازعہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے حل پر زور

سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے پاکستان،بھارت اور کشمیریوں کی حقیقی قیادت درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زوردیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز لیگ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تینوں فریقوں کے درمیان مذاکرات ہی تنازعہ کشمیر کے حل کا بہترین طریقہ ہے جس …

تفصیل۔۔۔

کولگام:ایک سال سے لاپتہ بھارتی فوجی کی مسخ شدہ لاش برآمد

کولگام:ایک سال سے لاپتہ بھارتی فوجی کی مسخ شدہ لاش برآمد

سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کولگام میں ایک بھارتی فوجی کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جو گزشہ سال اگست سے لاپتہ تھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کولگام سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوج کی ٹیریٹوریل آرمی کی 162بٹالین کا اہلکار شاکر منظور گزشتہ سال دو اگست کو لاپتہ گیاتھا۔ آج کولگام کے علاقے محمد پورہ سے ایک شخص …

تفصیل۔۔۔

عالمی برداری بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں اسکے جنگی جرائم پر جواب دہ بنائے

عالمی برداری بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں اسکے جنگی جرائم پر جواب دہ بنائے

اسلا م آباد22 ستمبر (کے ایم ایس ) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جاری خونریزی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی ختم کرانے کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان زخمی

بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان زخمی

  سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے قصبے بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان زخمی ہو گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قصبے کے علاقے آزاد گنج میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔نوجوان کو سرینگر کے ایک ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

تفصیل۔۔۔

کشمیری عوام مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور ہیں، ڈاکٹر فائی

کشمیری عوام مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور ہیں، ڈاکٹر فائی

واشنگٹن22 ستمبر (کے ایم ایس ) واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اوئیر نس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر اردوان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعے کے …

تفصیل۔۔۔

نئی دلی : غیر ملکی خاتون اور اسکا شیر خوار بیٹا قتل

نئی دلی : غیر ملکی خاتون اور اسکا شیر خوار بیٹا قتل

نئی دلی 22 ستمبر (کے ایم ایس ) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں کرغزستان کی ایک خاتون اور اس کے شیر خوار بچے کو قتل کردیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کرغزستان سے تعلق رکھنے والی 28سالہ خاتون اور اس کا ایک سالہ بچے کی لاشیں جنوب مشرقی دلی کے علاقے کالکاجی میں ایک فلیٹ سے ملی ہے اور ان کے جسم پر تیز دھار آلے سے زخم کے نشانات …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فورسزکی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد گرفتار

بھارتی فورسزکی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد گرفتار

  سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالپورہ میں کارروائیوں کے دوران ایک شیڈ کے مالک سمیت متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی فوجیوں نے علاقے میں ایک …

تفصیل۔۔۔