مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: جماعت اسلامی کے امیر اور دیگر ارکان کو پوچھ گچھ کے نام پر آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا

سرینگر17 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے )کی طرز پر بنائی گئی سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج( جمعرات) کو جماعت اسلامی کے امیر عبد الحمید فیاض اور تنظیم کے دیگر پانچ ارکان کو پوچھ گچھ کے نام پر آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے جماعت اسلامی سے وابستہ تقریباً نصف درجن سے زائد افراد کو طلب کیا اور ان سے جماعت اسلامی کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی۔
جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ان میں عبدالحمید فیاض کے علاوہ عبدالسلام ڈگہ، پیر عبدالرشید، مظفر جان، طارق احمد ہارون اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button