سڈنی04 جون (کے ایم ایس) ”سکھس فار جسٹس “نے بھارت سے آزادی اور” خالصتان “کے نام سے ایک آزاد وطن کے قیا م کیلئے آج آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ر یفرنڈم کا انعقاد کیا۔ ریفرنڈم میں31ہزار کے لگ بھگ سکھوں نے حصہ لیا اور ووٹ کاسٹ کیے۔ ان میں خواتین اور معمر سکھوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ سڈنی کے جنرل شاہبگ (Shabeg)سنگھ ووٹنگ سینٹرمیں ریفرنڈم کا …
تفصیل۔۔۔بھارت :منی پور کے مختلف علاقوں میں لوگوں کا آسام رائفلز کو ہٹانے کا مطالبہ
امپھال04جون(کے ایم ایس)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں مختلف علاقوں کے لوگوں نے آسام رائفلز کومتعصب فورس قراردیتے ہوئے اسے علاقے سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آسام رائفلز اپنے فرائض کی انجام دہی میں تعصب سے کام لے رہی ہے۔ لوگوں نے منی پور کے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ علاقے میں آسام رائفلز کے داخلے کو روکنے کے لیے …
تفصیل۔۔۔ہم اپنی مرضی سے اسکارف پہنتی ہیں : ہندو طالبات کا انتہاپسندوں کو جواب
بھوپال03جون(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہاپسندوں نے ہندو مسلم فسادات بھڑکانے کے لئے ایک اسکول انتظامیہ پر الزام لگایاکہ وہ ہندو لڑکیوں کو حجاب پہننے پر مجبورکرتی ہے جس کے جواب میں ہندو طالبات نے کہاکہ وہ اپنی مرضی سے ہیڈ اسکارف پہنتی ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریاست کے ضلع دموہ میں ہندو انتہاپسندوں نے گنگا جمنا اسکول انتظامیہ پرغیر مسلم طالبات کو حجاب پہننے کے …
تفصیل۔۔۔بھارت: منی پور تشدد میں 98افرادہلاک، 310زخمی ہوئے: ریاستی انتظامیہ
امپھال03جون(کے ایم ایس)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں حکومت نے کہا ہے کہ ریاست میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران نسلی تشدد میں کم از کم 98افراد ہلاک اور 310دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منی پور کے وزیر اعلیٰ کے دفترکی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مجموعی طورپر 37ہزار450افراد 272ریلیف کیمپوں میں موجودہیں۔ بیان میں کہا گیا …
تفصیل۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
اسلام آباد03جون(کے ایم ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں سینکڑوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم نے آج ایک ٹویٹ میں ان سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
تفصیل۔۔۔مودی حکومت بغاوت کے قانون کو سخت بنا کر نوآبادیاتی ذہنیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، کانگریس
نئی دلی 03 جون (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت بغاوت کے قانون کو سخت بنا کر نوآبادیاتی ذہنیت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ کانگریس کے ترجامن ابھیشیک مانو سنگھوی نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بغاوت کے قانون کا اطلاق آسان بنایا جا رہا ہے جس کا واحد مقصد آئندہ عام میں حزب اختلاف کی …
تفصیل۔۔۔بھارت: ریل حادثے میں 2سوسے زائد افراد ہلاک، 9سو زخمی
بالا سور 03 جون (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست اڈیسہ میں ریل کے ایک خوفناک حادثے میں 2سو33افراد ہلاک جبکہ 9سو کے لگ بھگ زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاست کے شہر بالاسور میں ہنا گا سٹیشن کے پاس باوڑہ ایکسپریس ، کورو منڈل ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کا آپس میں شدید تصادم ہوا۔ ٹکر انتی بیانک تھی کہ کرو منڈل ایکسپریس کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے …
تفصیل۔۔۔بھارت: شوہر نے اپنی ناراض بیوی کو سرعام برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا
گاندھی نگر02جون(کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات کے ضلع داہوڑ میں ایک شخص نے دیگر کچھ لوگوں کے ساتھ ملکر کو اپنی بیوی کو سرعام برہنہ کیا اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ شرمناک واقعہ 28مئی کو پیش آیا ہے ۔ خاتون اپنے شوہر سے ناراض تھی اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے اپنی چار بچوں کے ساتھ الگ رہ رہی تھی۔ شوہر نے دیگر تین ساتھیوں کے …
تفصیل۔۔۔بھارت میں مودی کے دور حکومت میں آزادی صحافت خطرے میں ہے،راہل گاندھی
واشنگٹن 02جون (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں آزادی صحافت خطرے میں ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی ریاستی اداروں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک فعال جمہوریت کے لیے آزادی …
تفصیل۔۔۔گولڈن ٹیمپل پرحملہ بھارت میں سکھوں کیخلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی کارروائی تھی : رپورٹ
اسلام آباد02 جون (کے ایم ایس) ”آپریشن بلیو سٹار”، بھارت کے شہر امرتسرمیں جون 1984ء میں سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل پربھارتی فوج کا حملہ دراصل سکھ برادری کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی ایک کارروائی تھی ۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ‘آپریشن بلیو سٹار’ سے پہلے بھی بھارت بھر میں سکھوں کے خلاف …
تفصیل۔۔۔