مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ کشمیر میں پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کررہا ہے

سرینگر09مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے خلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں میں تیزی لانے کیلئے بھارتی حکومت نے قابض فورسز کو جدید ترین زین شوٹ ایج کارنر شاٹ پسٹل سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ جدید ہتھیار بھارتی فورسز کو مقبوضہ علاقے میں قریب سے لڑائی کے دوران مجاہدین کی براہ راست فائرنگ سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ ہتھیار بھارتی فورسز کو سامنے آئے بغیر دیوار یا کسی اور چیز کی آڑ میں چھپ کر مجاہدین کا سامنا کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ‘شوٹ ایج’ سسٹم اندھیرے اور کم روشنی میں بھی ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فوجی کھڑے ہوکر،بیٹھ کر یا پھر بعض حالات میں لیٹ کر بھی ٹھیک ٹھیک ہدف کا نشانہ بناسکتے ہیں۔ زین ٹیکنالوجیزکے سینیئر مینیجر سیلز بلجیت سنگھ نے میڈیا کو بتایاہے کہ حال ہی میں کمپنی کو مقبوضہ کشمیرمیں پولیس کی طرف سے 100رائفلوں کی خریداری کا آڈر ملا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہتھیار اگلے دو سے تین ماہ میں پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button