مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس اہلکار حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر مامور ایک بھارتی پولیس اہلکار حادثاتی طور پر رائفل سے نکلنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ وادی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں پیش آیا۔ زخمی اہلکار کی شنا خت شبیر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
شبیر احمد کے بائیں پاوں میں گولی لگی اور اسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر پہلگام منتقل کیا گیا۔KMS-05/M







