جموں
مقبوضہ کشمیر : اکھنور سے پی آئی اے کے ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ برآمد
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے اکھنور سے پاکستان کی قومی ائیر لائنز پی آئی اے کے طیارے کی شکل کا ایک غبارہ برآمد ہو اہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پی آئی اے کے ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ اکھنور کے علاقے پرگوال میں دریائے چناب کے کنارے واقع گائوں حمیر پور کونا سے برآمد ہوا ہے ۔گائوں کے لوگوں نے دریا سے غبارے کو نکال کو فوری طورپر پولیس حکام کو اس کی اطلاع دی ۔بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے موقع پر پہنچ کر غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد حکام کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ غبارے سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ہے ۔ غبارے کو مزید کارروائی کے لیے پرگوال پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیاہے۔







