بھارت

اسد الدین اویسی کی آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر کڑی تنقید

asad din owaisiحیدرآباد:
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ہندتواتنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی طرف سے بھارت کو ایک ہندو ریاست قراردینے پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے نظام آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سنگھ پریوار اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھارت میں ہندوئوں، مسلمانوں اور دیگراقلیتوں کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی اور موہن بھاگوت سے مسلمانوں، ہندوئوں، دلتوں، آدیواسیوں، سکھوں اور عیسائیوں کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے اپنے دورحکومت میں ہندوئوں، مسلمانوں اور دیگر طبقات کے لئے مشکلات پیدا کیں اور انہیں پریشان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی! جھارکھنڈ میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں، مگر وہ بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔اسد الدین اویسی نے کہاکہ چین نے بھارت کی 2ہزار مربع گز علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے، مگر بھاگوت اس بارے میں مکمل خاموش ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button