مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاسی :بھارتی فوجیوں نے 3 بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

arrestجموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع ریاسی میں تین بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نو جوانوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ضلع کے علاقے مہور میں ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ فوجیوں نے نوجوانوں سے 50ہزار روپے بھی چھین لیے۔گرفتار کیے گئے نوجوانوں میں سے 2کے نام میر احمد اور فاروق احمد معلوم ہوئے ہیں۔
دریں اثنا بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع راجوری کے علاقے رجل کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک پستول اور کچھ گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button