مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری : ایک شخص لاک اپ کے اندر لٹکا ہوا پایا گیا
سرینگر02 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں آج ایک شخص پولیس لاک اپ میں لٹکا ہوا پایا گیا۔
حکام نے اس شخص کی شناخت ضلع کے علاقے درہال کے عبدالمجید کے نام سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس ریمانڈ پر حراست میں تھا۔
ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس شخص کی موت بھارتی پولیس کے تشدد سے ہوئی ہو گی جسے بعد میں خودکشی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔مقبوضہ علاقے میں ماضی میں بھی کئی قیدیوں کو دورا ن حراست قتل کیا جا چکا ہے۔