مقبوضہ جموں و کشمیر

سرکردہ سیاسی شخصیت حاجی غلام نبی ذکی کاسوپور میں انتقال

سوپور:
مقبوضہ جموں وکشمیر کے قصبےسوپور کی معروف سیاسی۔سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی غلام نبی ذکی طویل علالت کے باعث 85 سال کی عمر کا انتقال ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرحوم عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ رہے ہیں اور زبردست انقلابی کردار ادا کیا ہے ۔حاجی غلام نبی ذکی مرحوم مولانا محمد فاروق سرینگر سربراہ عوامی ایکشن کمیٹی کے قریبی ساتھی اورعوامی ایکشن کمیٹی کے سینئر لیڈر تھے ۔
ادھر کل جماعتیں حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کے علاوہ تمام سیاسی , سماجی اور مذہبی انجمنوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ، افسوس اور تعذیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔
میرواعظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں مرحوم غلام نبی ذکی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں شہیدِ ملت کے دیرینہ رفیق اور اپنا ایک معزز ساتھی قرار دیا، جن کی کشمیر کاز کے لیے خدمات بے پناہ اور غیر متزلزل رہیں۔ انہوں نے مرحوم کو ایک بے لوث اور مخلص سیاسی کارکن، اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل انسان قرار دیا، جن کی زندگی خدمت اور قربانی سے عبارت تھی۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس دوران میرواعظ کی ہدایت پر سرینگر سے ایک اعلیٰ سطح وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اور مقامی آبادی نے انہیں نمناک آنکھوں سے سپرد خا ک کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button