احسن اونتو کا آزاد ی پسند کشمیریوں پر مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر اظہار تشویش
سرینگر29دسمبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فارجسٹس ہومن رائٹس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد احسن اونتو نے آزادی پسند کشمیریوں پر نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محمد احسن اونتو نے جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل جبکہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروںنے تحریک آزادی سے وابستہ لوگوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی پسند کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے انکے خلاف پرانے جھوٹے مقدما ت دوبارہ کھولے جا رہے ہیں ۔ محمد احسن اونتو نے کہا کہ اس وقت سینکڑں کشمیری نوجوان بھارت کی جیلوں میں بند ہیں ، مقبوضہ علاقے کی جیلوں سے کشمیری اسیروں کو دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میںجماعت اسلامی کے فلاحی ادارے اور دیگر جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں۔ محمد احسن اونتو نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا نام نہاد جمہوری ملک بھارت مقبوضہ علاقے میں جمہوری قدروں کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آزادی پسندکشمیریوں کے خلاف اوچھے بھارتی ہتھکنڈوں کا موثر نونوٹس لیں