پاکستان

بھارت کے ساتھ مذاکرات 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کی منسوخی تک ممکن نہیں، وزیر اعظم آفس

اسلام آباد17 جنوری (کے ایم ایس)
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے العربیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو کے حوالے سے وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نے تسلسل سے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے دوطرفہ مسائل بالخصوص جموں و کشمیر کا بنیادی مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے تاہم وزیر اعظم نے بارہا ریکارڈ پر کہا ہے کہ بات چیت تبھی ہوسکتی ہے جب تک بھارت 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اقدام کو واپس نہیں لے لیتا، اس غیر قانونی اقدام کو منسوخ کیے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔
وزیر اعظم آفس کی طرف سے منگل کو جاری وضاحتی بیان میں کہاگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران العربیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ موقف بالکل واضح کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button