بھارت

بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے گئے رام مندر کی افتتاحی تقریب:راجستھان میں گوشت کی تمام دکانیں بند

All meat establishments

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے گئے رام مندر کی افتتاحی تقریب کی وجہ سے آج راجستھان میں ریاستی حکومت نے تمام مذبح خانے، گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند کردیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گوشت کی دکانوںکو بند کرنے کا حکم راجستھان حکومت نے دیا ہے جن میں زیادہ تر دکانیںمسلمانوں کی ملکیت ہیں۔اس بندش کا اطلاق راجستھان کے تمام اداروں پر ہوتا ہے۔ مقامی حکومتوں کے محکمے کے ڈائریکٹر سریش کمار اولا نے راجستھان میں میونسپل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22جنوری کو رام مندر کے احترام میں تمام مذبح خانے، گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے آج (22جنوری کو ) ملک بھر میں مرکزی حکومت کے دفاتر، اداروں اور صنعتی اداروں کے لیے آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔بھارتی حکومت نے 19 جنوری کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس میں تمام وزارتوں اور محکموں کو آدھے دن کی چھٹی کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button