بھارت

بی جے پی رہنما کا 5 مسلمانوں کو قتل کرنے کا اعتراف

bjp killer mlaنئی دہلی22 اگست (کے ایم ایس)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم ایل اے گیان دیو آہوجا نے مبینہ طور پر گائے ذبح کرنے پر 5 مسلمانوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کے رہنما کی پارٹی کارکنان کو مسلمانوں کو قتل کرنے پر اُکسانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی رہنما اپنے حامیوں کو مبینہ طور پر گائے ذبح کرنے والے مسلمانوں کے قتل پر اُکسا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اس نے راجستھان میں پارٹی کارکنوں کو مسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے کھلا ہاتھ دیا ہے، اگر وہ پکڑے گئے تو انہیں ضمانت پر بری کروا لیا جائے گا۔مذکورہ گفتگو چند دن قبل کی ہے جب بی جے پی رہنما 45 سالہ چرنجی لال سینی کے خاندان سے ملنے گیا تھا۔ چرنجی کو راجستھان میں بعض افراد نے ٹریکٹر چوری کے شبہے میں تشدد کر کے مارا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button