یوم یکجہتی کشمیر

”یوم یکجہتی کشمیر“ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کی پہچان ہے، بیرسٹر سلطان

barrister sultan mehmood chauhdry AJK presidentاسلام آباد:
آزا دجموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کی پہچان ہے جسے ہربرس بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے ۔
بیرسٹر سلطان نے کل منائے جانے والے ”یوم یکجہتی کشمیر “ کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مذہبی،ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان بھی ہے۔ انہوںنے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوںکی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پربھارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکا نوٹس نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہے ہیں اور و ہ جرات، پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ہم بھارت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حق،حق خودارادیت میں رکاوٹ نہ بنے بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کیلئے وہی حل قابل قبول ہو گا جو ان کی خواہشات اور اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button