خصوصی دنیوم یکجہتی کشمیر

پاکستان بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے

اسلام آباد5فروری(کے ایم ایس)پاکستان بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہر سال 05فروری کو کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کرنے اور کشمیریوں کے مصائب کو اجاگر کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے جائز نصب العین کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے اور یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اس کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرانا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستانی مقبوضہ جموں وکشمیرکے مظلوم عوام کی حمایت کرنا اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سات دہائیوں سے کشمیریوں کی جدوجہد کے لیے آواز اٹھا رہا ہے اور کشمیریوں کی ہرکوشش میں ان کی حمایت کرے گا۔ پاکستان اس وقت تک کشمیر کاز کی حمایت کرتا رہے گا جب تک کہ وہ بھارتی تسلط سے آزاد نہیںہو جاتے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کے حوصلے بڑھانے کا باعث ہے کیونکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کا مذہب، تہذیب اور ثقافت ایک ہے۔ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور کوئی بھی پاکستانیوں اور کشمیریوں کی یکجہتی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے پیچھے پاکستان کی محبت کا جذبہ ہی کارفر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور تحریک پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لیے بھارت سے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ مودی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات نے دو قومی نظریہ کو درست ثابت کیا ہے اور عالمی برادری کو فسطائی بھارت کے خلاف جنگ میں کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، دنیا اس سے بے نیاز نہیں رہ سکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button