سرینگر:مودی حکومت کا کشمیریوں کو ”عید گاہ“ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار
سرینگر: نریندر کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت نے اس مرتبہ بھی کشمیری مسلمانوں کو عیدگاہ سرینگر میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی رہنما اور مقبوضہ علاقے کے وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی عید گاہ سری نگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے اپنے اس فیصلے کا جواز فراہم کرنے کیلئے دعوی ٰ کیا کہ عید گاہ کی حالت درست نہیں ہے لہذایہاں نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔
یاد رہے کہ مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے دیگر حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں ۔کشمیری مسلمانوں کو جمعہ اورعیدیں کی نماز کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے،انہیں محرم الحرام کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔
بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے درخشاں اندرابی کو مقبوضہ علاقے میں مسلم مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے علاقے کے بورڈ کی چیئرپرسن تعینات کر رکھا ہے ۔