مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ہندواڑہ میں نوجوان برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق

download (4)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان جس کی شناخت اشفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے، ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے جبرا میں برفانی تودے کی زد میں آکرزندگی کی بازی ہارگیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ اشفاق احمد منبل ہندوارہ کا رہائشی تھا اوروہ لکشمی پوسٹ کے نزدیگ برفانی تودے کی زد میں آگیا۔انہوں نے کہاکہ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button