مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں خاتون معلمہ کا قتل ایک افسوسناک عمل ہے، مفتی ناصر اسلام

سرینگر یکم جون( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ضلع کولگام کے علاقے گوپال پورہ میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک معلمہ کے قتل کو ایک انتہائی افسوسناک عمل قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصر اسلام نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیر کے لوگ اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس سے علاقے میں اکثریتی اور اقلیتی طبقے کے درمیان نفرتیں پیدا ہونگی اور لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو گا۔ انہوں نے لوگوں سے بھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل کی تاکہ شرپسند عناصر کو انتشار پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔ مفتی ناصر الاسلام نے اپنی اور جموںوکشمیر مسلم پرنسل لا بورڈ کی طرف سے خاتون کے سوگوران سے ہمدردی کا اظہار کرتے کہا کہ تکلیف کی اس گھڑی میں اہم انکے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button