مقبوضہ جموں و کشمیر

اوسلو:کشمیری ماہر تعلیم شوکت حسین خان کو ایوارڈ سے نوازاگیا

showkat hussain khan awardedاوسلو:
ناروے کی پارلیمنٹ نے اوسلو میں منعقد ہ بین الاقوامی سمٹ میںکشمیری نژاد ماہر تعلیم شوکت حسین خان کو ایوارڈ سے نوازاگیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نژاد ماہر تعلیم شوکت حسین خان کو تعلیمی شعبے میں بہتری کیلئے انکے کردار پر2024کے ایوارڈ سے نواز اگیا ہے۔ تقریب میں ناروے کی رکن پارلیمنٹ ہمانشو گلاٹی مہمان خصوصی تھیں جبکہ اولی جیکب جوہانسن، اکرشس اوردیگر بھی موجود تھے۔اس ایوارڈ سے شوکت خان کے سرینگر میں سکول کے ذریعے معیاری اور مستقبل کی تعلیم کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ 2014میں اپنے قیام کے بعد سے سکول نے مسلسل نصابی اور غیرنصابی دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ایوارڈ دون سکول سرینگرکیلئے ایک اہم سنگ میل ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button