مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری : مریض کی موت پر لواحقین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ
جموں 25 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری کے ایک ہسپتال میں ایک نوجوان کی موت پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور توڑپھوڑ کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکندر عباس نامی شخص کو دل کے عارضے کیوجہ سے راجوری کے گورئمنٹ میڈیکل کالج لایا گیا تھا جہاں دوران علاج اسکی موت واقع ہوگئی جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔لواحقین کا کہنا تھا ہسپتال میں کوئی سینئر ڈاکٹر دستیاب نہیں ہے ، جونیر ڈاکٹر مریضوں کا بہتر علاج کرنے سے قاصر ہیں۔احتجاج کے باعث ہسپتال میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ لواحقین کا احتجاج تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہاہے۔ احتجاج اتنا شدید تھا کہ ضلع کے اعلیٰ انتظامی افسران کو ہسپتال پہنچ کرلواحقین کو منانا پڑا۔