مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں:بھارتی پیرا ملٹری اہلکار حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہلاک
جموں27 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف )کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہلاک ہو گیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کانسٹیبل 38سالہ ہربجن سنگھ جموں خطے میں کٹرہ کے علاقے Dhriti Dhorre میں اپنے کیمپ میں صبح کی سیر کے دوران بیہوش ہو کر گر پڑا ۔ اسے فوری طو ر پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا ۔