مقبوضہ جموں و کشمیر

غلام نبی آزاد کامقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ

جموں 05 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے اسمبلی انتخابات سے قبل مقبوضہ علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی آزاد نے جموں کے علاقے رام بن میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جمہوری حکومت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی مقبول حکومت کا متبادل نہیں ہے۔ ہم انہیں عوام کی تکالیف کو کم کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے ۔ ان کا کام دور دراز مقامات پر جانا اور عوام کی بات سننا نہیں ہے کیونکہ انہیں آئینی طور پر دفاتر میں کام کرنے کاپابند بنایا گیا ہے۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ حکام سب کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کر رہے ہیں اور کئی دہائیوں سے لوگوں کی ملکیت میں رہنے والی زمینوں سے ان کو بے دخل کرنے جیسے عوام دشمن اقدامات کر رہے ہیں۔کانگریس رہنما نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی جلد بحالی کے بعد اسمبلی انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو جمہوری حکومت کی ضرورت ہے نہ کہ بھارتی حکمرانی کی جو 2018 میں سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button