مقبوضہ جموں و کشمیر
آگرہ سینٹرل جیل میں 75 سالہ کشمیری قیدی پراسرار طور پر جاں بحق
سرینگر:
بھارتی ریاست اتر پردیش کی آگرہ سینٹرل جیل میں ایک 75سالہ کشمیری قیدی کی پراسرار طورپر موت ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کا رہائشی سید یوسف حسین شاہ گزشتہ 34 ماہ سے آگرہ سینٹرل جیل میں قید تھا۔بھارتی جیل حکام نے دعویٰ کیا کہ یوسف شاہ نے سینے میں درد کی شکایت کی اور ابتدائی طور پراسے جیل کے ہسپتال منتقل کیاگیا۔ حالت بگڑنے پر اسے ایس این میڈیکل کالج ہسپتال لے جایاگیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اطلاعات کے مطابق یوسف شاہ جیل میں علاج معالجے اور مناسب خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے لقمہ اجل بنا ہے۔
واضح رہے کہ 2021سے اب تک مقبوضہ کشمیر کے 100کے قریب قیدیوں کو آگرہ سینٹرل جیل منتقل کیا گیاہے۔ اس وقت جیل میں 55کشمیری قید ہیں۔