مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر: ”ایس آئی اے” نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے

سرینگر 03 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر، بڈگام، بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔سرینگر کے علاقے برزلہ میں حریت رہنما محمد اشرف اور نادر گنڈ پیر باغ کے رہائشی مشتاق احمد وانی کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ کپواڑہ کے درد ہری کرالپورہ کے رہنے والے محمد سعید بٹ کے گھر کی بھی تفتیشی ایجنسی نے تلاشی لی۔ایس آئی اے کے اہلکاروں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے آرام پورہ پٹن کے رہائشی مظفر حسین بٹ کے گھرپر بھی چھاپہ مارا۔ایک افسر نے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی اے کی متعدد ٹیموں نے کشمیر میں بارہ مقامات پر چھاپے مارے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button