سکھ

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر خالصتان تحریک کے حامیوں کا احتجاج

نیویارک 27مارچ(کے ایم ایس)
خالصتان تحریک کے حامیوں کی بڑی تعداد نے نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پرتحریک کے تحریک کے رہنماء اور تنظیم وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کے حق میں مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے کار ریلی نکالی جو بابا مکھن شاہ لبانہ سکھ سنٹر رِچمنڈ ہل سے شروع ہوکرمین ہیٹن سٹی کے ٹائمز اسکوائر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شامل گاڑیوں پر خالصتان تحریک کے جھنڈے موجود تھے ۔ریلی میں شریک گاڑیوں سے اونچی آواز میں نغمے جاری تھی اور ہارن بھی بجائے جارہے تھے۔ ریلی میں شامل ایل ای ڈی موبائل بل بورڈ زوالے ٹرکوں پر امرت پال سنگھ کی تصاویر لگی ہوئی تھیں۔ ٹائمز اسکوائر پر جو نیویارک کا مشہور مقام ہے مرد ،خواتین اور بچے بڑی تعداد میں جمع تھے۔ ریلی کے شرکاء نے خالصتان کے جھنڈے اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”امرت پال سنگھ کی رہائی ”کیلئے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین بھارت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ ٹائمز اسکوائر پر لگے بل بورڈز میں سے ایک پر امرت پال سنگھ کی تصویر ڈسپلے ہورہی تھی۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کئی وینز اورکاریں گشت کررہی تھیں۔ایک دن قبل واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانہ کے باہر خالصتان تحریک کے حامیوں نے اکھٹے ہوکر احتجاج کیاتھا ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button