مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں میرٹ کا قتل ہورہا ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی نے کہاہے کہ جموں وکشمیر میں میرٹ کا قتل ہورہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے پاس تین ارکان پارلیمنٹ اور 50ارکان اسمبلی ہونے کے باوجود میرٹ اور ریزرویشن کے مسائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے، طلباء یہ سوال پوچھتے ہیں کہ جب محنت کے باوجود انہیں مواقع نہیں ملتے تو وہ کیوں محنت کریں۔ انہوں نے مستحق امیدواروں کے لیے محدود مواقع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کے باوجود حل طلب ہے۔پارلیمانی انتخابات کے دوران نیشنل کانفرنس پر لوگوں کے اعتماد کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں نے این سی کو ووٹ دیا، اس امید سے کہ وہ پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو حل کریں گے یا کم از کم اپنی آواز اٹھائیں گے۔ تاہم ان کے ارکان پارلیمنٹ کو منتخب ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور کسی بھی رکن پارلیمنٹ نے میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بات نہیں کی۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ این نے وعدہ کیاتھا کہ کسی کو حقوق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ اس کے باوجود،ہم دیکھتے ہیں کہ مستحق امیدواروں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے این سی لیڈر عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے عدالتی فیصلوں کا انتظار کرنے کے بجائے فیصلہ کن اقدامات کریں۔محبوبہ مفتی نے کہاکہآپ کے پاس اس مسئلے کو حل کرنے کا اختیار ہے۔ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے آبادی کے مطابق ریزرویشن دی جانی چاہیے۔انہوں نے نظام میں میرٹ اور انصاف کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button