محاصرے اور تلاشی
کشتواڑ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے کانٹواڑہ کا محاصرہ کیا اورگھر گھر تلاشی شروع کی۔فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورکسی کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔