سکھ

دنیا بھر کے سکھ”پنجا ب کاز“کیلئے متحد ہوں، امرت پال کا ویڈیو پیغام

نئی دہلی، 29 مارچ (کے ایم ایس)خالصتان کے حامی رہنما اور ”وارث پنجاب دے“نامی تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دنیا بھر کے سکھوں سے اپیل کی ہے کہ ایک بڑے مقصد کیلئے باہم متحدہ و منظم ہوں۔
یاد رہے کہ امرت پال سنگھ روپوش ہیں اور بھارتی پولیس نے انکی گرفتار ی کیلئے ایک بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
امرت پال سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں وہ واقعات بیان کیے ہیں جو 18 مارچ سے اب تک پیش آئے ہیں جب پولیس نے انکی گرفتاری کیلئے کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کی سکھ تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بیساکھی پر ہونے والے سربت خالصہ(سکھوں کا اجتماع) میں شرکت کریں۔انہوں نے گولڈن ٹیمپل جھتے دار( سربراہ) کو بھی اس معاملے میں پہل کرنی چاہیے اور تمام گردواروں کے سربراہوں اور ٹکسالوں کو بھی سربت خالصہ میں شرکت کرنی چاہیے۔
سربت خالصہ سکھوں کا ایک اجتماع ہوتا ہے جس میں مختلف سکھ تنظیمیں کمیونٹی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرتی ہیں۔
امرتپال نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”میں بھارت اور بیرون ممالک تمام سکھ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بیساکھی پر منعقد ہونے والے سربت خالصہ پروگرام میں شرکت کریں، اگر ہم نے پنجاب کے مسائل حل کرنے ہیں تو ہمیں مل جل کر رہنا ہو گا، حکومت نے جس طرح ہمیں دھوکہ دیا ہے، اسکا ہمیں ادارک ہونا چاہیے، کئی ساتھیوں کو گرفتار کر کے نیشنل سیکورٹی ایکٹ( این ایس اے) لگایا گیا ہے لہذا میں تمام سکھوں سے بیساکھی کے موقع پر جمع ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری گرفتاری اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button