مقبوضہ جموں و کشمیر

نریندر مودی کے جموں وکشمیر سے دعوے تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

سرینگر:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ انٹرویو کو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی بیانیہ کو فروغ دینے کی کوشش قرار دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا امریکی لیکس فریڈمین کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ تنازعات سے بھرا ہوا تھا جس میں انہوں نے خطے کے زمینی حقائق کو ڈھٹائی سے جھٹلایا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کو دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کی عادت ہے جس پر گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھاہے۔مسئلہ کشمیر پر اپنی پارٹی کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اورکشمیری عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعے کے حتمی حل کے منتظر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button