بھارت

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کی جھوٹی تعریف پر نقد انعام اور مخالفت پر جیل جانا پڑے گا

اسد الدین اویسی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی پر تنقید

owaisi-1719507087حیدرآباد:
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کہاکہ مودی حکومت کی اس نئی اسکیم کے تحت سوشل میڈیا پر یوگی بابا کی جھوٹی تعریف کرکے 8 لاکھ روپے تک کما سکتے ہیں۔ اگر آپ قانونی طور پریوگی بابا یا اس کی ہندوتوا پارٹی بی جے پی کی مخالفت کرتے ہیں تو آپ کو ملک کا غدار قرار دے کر جیل بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اب سوشل میڈیا انفلونسرعوام کے ٹیکس کے پیسے سے اپنا گھر چلا سکیں گے۔اسد الدین اویسی نے پوسٹ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو ٹیگ بھی کیاہے۔
واضح رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ نے یوپی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2024 کو منظوری دی ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا انفلونسر حکومت کی تعریف کر کے8 لاکھ روپے تک کے تمام اشتہارات حاصل کر سکتے ہیں اور حکومت پر تنقید کرنے پر جیل کی ہوا کھانا پڑی گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button