مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں یونیورسٹی کے طلبا ء کا تعلیمی غیر یقینی صورتحال پر احتجاج

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں یونیورسٹی کے طلباء نے مسلسل غیر یقینی صورتحال کے خلاف کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی طلبا ء نے پہلے اور پانچویں سمسٹر سے متعلق حالیہ تعلیمی مسائل پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال پیداہونے سے ان کی تعلیم میں خلل پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوںاور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مناسب نوٹس یا وضاحت کے بغیر تبدیلیوںسے طلباء امتحانات، کورس ورک اور تعلیمی ٹائم لائنز کے حوالے سے الجھن کا شکار ہیں۔طلباء نے منصفانہ اور طلباء کے مفاد میں فیصلہ سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے کام کاج میں شفافیت اور جوابدہی پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ طلباء کے خدشات کو یکطرفہ فیصلوں کے بجائے مناسب مشاورت سے دور کیا جانا چاہیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بروقت وضاحت نہ ملنے سے طلبا ء خاص طور پر اہم سمسٹرز میں شامل ہونے والے طلباء میں بے چینی بڑھ گئی اوران کاتعلیمی مستقبل متاثرہورہاہے۔انہوں نے خبردارکیا کہ اگر مسائل کو فوری طور پرحل نہ کیا گیا تو ابہام سے طلباء کا ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button