مقبوضہ جموں وکشمیر: غیر کشمیری قیدی پراسرار حالات میں ہلاک ہوگیا

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ جیل میں بند ایک غیر کشمیری قیدی آج پراسرار حالات میں ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والے قیدی کی شناخت سنیل کمار کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست پنجاب کے جالندھر گاندھی کیمپ کا رہائشی تھا۔، قیدی کو بیماری کی شکایت پر ڈسٹرکٹ جیل سے اسلام آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں وہ آج دم توڑ گیا۔حکام نے بتایا کہ کمار منشیات فروشی کے ایک مقدمے میں قید تھا اور اسکا ٹرائل چل رہا تھا۔ انہوںنے کہا کہ رات کو علالت کی شکایت پر اسے اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ چل بسا۔
قید ی کی ہلاکت کا یہ واقعہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی جیلوں میںقیدیوں کو طبی سمیت بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا غماز ہے ۔ قبل ازیں بھی علاقے کی جیلوں میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں ۔







