مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : وی پی این استعمال کرنے پر راجوری میں ایک اورکشمیری گرفتار

VPNجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع راجوری میں موبائل فون پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)ایپلی کیشن استعمال کرنے پر ایک اور کشمیری کوگرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجوری کے علاقے کالاکوٹ کا رہائشی محمد ذیشان تیسرا کشمیری ہے جسے پولیس نے ضلع میں گزشتہ دو روز میں وی پی این ایپلی کیشن استعمال کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم معمول کی گشت پر تھی جب انہوں نے کچھ لوگوں کو معمول کی تلاشی کے لیے روکا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ محمدذیشان نے اپنے فون میں تین وی پی این سافٹ ویئرز ڈائون لوڈ اور انسٹال کررکھے تھے ۔ذیشان کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ میں گزشتہ چار دنوں سے جاری بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اب تک ایک درجن سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button