بھارت

بھارت : ہندو انتہا پسندوں نے چکن لے جانے پر مسلمان شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا

لکھنو: بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست اترپردیش میں غازی آباد کے علاقے سیہانی میں ہندو انتہاپسندوں نے چکن لے جانے پر ایک عمر رسیدہ مسلمان شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی تذلیل کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ 7اگست کو پیش آیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔مسلمان شخص دہلی کے غازی پور بازار سے چکن لے کر نکلا تھا کہ ہندو رکشا دل کے کارکنوںنے اسے روکا اور ساون کے دوران گوشت لے جانے پر اعتراض کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندعمررسیدہ مسلمان شخص کو دھکے دے رہے ہیں ،اسے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیںاوراس کا سامان پھینک رہے ہیں۔ہندو رکشا دل کے رکن پرنس ٹھاکر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔اس واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے، صارفین نے سوالات اٹھائے کہ نجی گروپوں کو کھانے کے معاملات پر شہریوں کو روکنے یا ان پر حملہ کرنے کا حق کس نے دیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کسی بھی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی، لیکن وہ ویڈیو کی جانچ کر رہے ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنوں نے نجی گروپس کی جانب سے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور اقلیتی برادری کے افراد کونشانہ بنانے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔ پرنس ٹھاکر کو اس سے قبل فروری 2026 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ایک ویڈیو میں اس کو دریائے ہندن کے قریب ایک پرانے مزار کو نقصان پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button