مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : پلوامہ میں آتشزدگی کے واقعے میں 12دکانیں خاکستر

خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگاکر خود کشی کر لی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں بارہ کے قریب دکانیں خاکستر ہو گئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شوپیاں کے علاقے اونیرہ میں رات کے وقت ایک دکان میں آگ نمودارہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مزید دکانیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم ایک درجن کے قریب دکانیںمکمل طورپرخاکستر ہوگئیں۔
دریں اثنا سرینگر کے علاقے مٹن چوک میں ایک تین منزلہ سرکاری عمارت میں آگ لگنے کے بعد اسکا کچھ حصہ خاکستر ہوگیا۔ عمارت میں ایک بڑا تجارتی شاپنگ سینٹر ، گودام اور سرکاری ملازمین کیلئے رہائشی سہولیات موجود ہیں۔
ادھر جموں کے علاقے اکھنور میں ایک چالیس سالہ خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ بعد ازاںخاتون کی لاش دریا سے نکال کر لاحقین کے حوالے کر دی گئی۔
جموں خطے ہی کے علاقے رام بن میں چار بچوں کی ماں28سالہ سالیشا دیوری گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے ۔ لاحقین نے پولیس نے رپورٹ درج کرائی ہے لیکن پولیس خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگاپائی ہے۔علاقے کے لوگوں نے ایک پرامن مارچ کیا اور خاتون کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا-

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button