مقبوضہ جموں و کشمیر

22 سالہ کشمیری نوجوان امرناتھ یاتری کو چٹان سے گرنے سے بچاتے ہوئے جان بحق

سرینگر17 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام کا رہائشی ایک بائیس سالہ نوجوان امتیاز احمد خان کشمیریوں کی روایتی مہمان نوازی اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہندو امرناتھ یاتری کو چٹان سے نیچے گرنے سے بچاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔ .
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاتری امتیاز احمد کے گھوڑے پر سوار تھا کہ اس دوران اسے اونگھ ا ٓ گئی اور وہ کاٹھی سے نیچے کھائی میں گرنے لگا۔ امتیاز یاتری کو چوکنا کرنے کیلئے دوڑا اور جب وہ اسے جگانے کوشش کر رہا تھا تو اپنا توازن کھو بیٹھا اور چٹان سے تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔ متوفی کی لاش کو ایک کوہ پیما ریسکیو ٹیم سے بڑی مشکل سے نکالا۔امتیاز کی موت نے انکے اہلخانہ کو غم سے نڈہال کر دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button