مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : ”سی آئی ایس ایف ” اہلکار نے خودکشی کر لی

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیر املٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ( سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے جموں میں خود کشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق” سی آئی ایس ایف ” اہلکار نے جموں ایئرپورٹ کے ایگزٹ گیٹ پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت سنیل جسروتیا کے نام سے ہوئی ہے۔ گولی چلنے کی آواز سن کر سنیل کے ساتھی فورا جائے وقوعہ پر پہنچے اور اسے خون میں لت پت پایا۔ آس پاس موجود لوگوںمیں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے خود کشی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دریں اثنا، ضلع رام بن کی تحصیل اکھرل میں ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) اخروٹ کے درخت سے حادثاتی طور پر گرنے سے ہلاک ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button